’جادوگر‘ نے ہوا میں اُڑتے ہوئے اپنی ویڈیو انٹرنیٹ پر لگادی، لیکن یہ اس نے کیا کیسے؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

’جادوگر‘ نے ہوا میں اُڑتے ہوئے اپنی ویڈیو انٹرنیٹ پر لگادی، لیکن یہ اس نے ...
’جادوگر‘ نے ہوا میں اُڑتے ہوئے اپنی ویڈیو انٹرنیٹ پر لگادی، لیکن یہ اس نے کیا کیسے؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) 29سالہ امریکی جادوگر زیک کنگ اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر گاہے اپنے ایسے کرتب پوسٹ کرتے ہیں کہ دیکھنے والے دیکھتے رہ جاتے ہیں۔ ایسے ہی گزشتہ دنوں انہوں نے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ ہیری پوٹر کی طرح چھڑی کے اوپر بیٹھ کر ہوا میں اڑ رہے ہوتے ہیں۔ اس ویڈیو کو جس نے بھی دیکھا، دانتوں تلے انگلی دبا لی لیکن ویڈیو کے اختتام پر جب زیک نے اس کرتب کا طریقہ افشا کیا تو ہر کوئی پکار اٹھاکہ یہ اتنا آسان تھا؟

میل آن لائن کے مطابق اس ویڈیو میں دراصل زیک نے ایک بڑے سائز کا آئینہ ، سکیننگ بورڈ اور ایک فرضی ٹانگ استعمال کیا تھا۔ وہ اپنی دونوں ٹانگوں پر سکیننگ بورڈ پر کھڑا ہوا اور فرضی ٹانگ آئینے کے دوسری طرف لٹکا دی۔ آئینے کے عکس میں نہ صرف وہ ایک ٹانگ دو نظر آنے لگیں بلکہ پس منظر بھی ہو بہو وہی آنے لگا اور سکیننگ بورڈ بھی آئینے کے پیچھے چھپ گیا۔ یوں زیک سکیننگ بورڈ کودوڑانے لگا اور ویڈیو میں یوں لگا جیسے وہ ہوا میں اڑ رہا ہوں۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے رہائشی زیک اپنے کرتبوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہیں۔ ٹک ٹاک پر ان کے 2کروڑ 82لاکھ فالوورز ہیں جبکہ یوٹیوب پر انہیں 51لاکھ 40ہزار لوگوں نے سبسکرائب کر رکھا ہے۔ زیک باقاعدگی کے ساتھ اپنی ویڈیوز پوسٹ کرتے ہیں اور اپنے ان کروڑوں مداحوں کو لطف اندوز کرتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔۔۔۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس