پیپلز پارٹی احتساب سےپہلے بھاگی نہ اب بھاگے گی,نیب حکومت کا ذیلی ادارہ بند چکا ہے:عزیز الرحمن چن

پیپلز پارٹی احتساب سےپہلے بھاگی نہ اب بھاگے گی,نیب حکومت کا ذیلی ادارہ بند ...
 پیپلز پارٹی احتساب سےپہلے بھاگی نہ اب بھاگے گی,نیب حکومت کا ذیلی ادارہ بند چکا ہے:عزیز الرحمن چن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ نیب حکومت کا ذیلی ادارہ بند چکا ہے جس کا مقصد صرف اپوزیشن جماعتوں کو دبانا ہے کیونکہ ابھی تک حکومتی عہدیداروں کے خلاف کس قسم کارروائی سامنے نہیں آئی۔

تفصیلات کے مطابق  حاجی عزیز الرحمن چن کا کہنا تھا کہ نیب کو آزادنہ تحقیقات کاموقع ملا تو وفاقی کابینہ ختم ہوجائے گی، پیپلز پارٹی احتساب سے کبھی پہلے بھاگی اور نہ ہی اب بھاگے گی، ماضی میں بھی آصف علی زرداری کی عدالتوں سے بے گناہی ثابت ہو ئی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے خلاف تمام مقدمات جھوٹے تھے اور انہیں سیاسی اور انتقامی نشانہ بنانے کے لئے بنائے گئے تھے،محاز آرائی کی سیاست نہ تو تحریک انصاف کے حق میں ہے اور نہ ہی ملک و قوم کے مفاد میں۔اُنہوں نے کہا کہ اداروں اور قانون کی حکمرانی وقت کی اہم ضرورت ہے مگر حکومتی حواری غلط بیانی کر کے قوم کو گمراہ نہیں کر سکتے۔