دنیا کی پہلی گیم جس کے 1 ارب ڈاﺅن لوڈز مکمل ہوگئے

دنیا کی پہلی گیم جس کے 1 ارب ڈاﺅن لوڈز مکمل ہوگئے
دنیا کی پہلی گیم جس کے 1 ارب ڈاﺅن لوڈز مکمل ہوگئے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ سمارٹ فون کے صارف ہیں تو آپ معروف گیم ’اینگری برڈز‘ کے نام سے ضرور واقف ہوں گے۔ اب اس گیم نے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اینگری برڈز دنیا کی پہلی گیم بن گئی ہے جسے 1 ارب لوگوں نے ڈاﺅن لوڈ کیا۔ یہ گیم 10سال قبل متعارف کروائی گئی تھی جب سمارٹ فونز بھی نئے نئے معرض وجود میں آئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق یہ گیم ’روویو انٹرٹینمنٹ‘ نامی ویڈیو گیم ڈویلپر کمپنی کی تھی۔ 11دسمبر کو اینگری برڈز کی 10ویں سالگرہ بھی منائی گئی۔ ابتدائی طور پر یہ گیم 11دسمبر 2009ءکو فن لینڈ کے چار ڈویلپرز نے بنائی تھی۔ انہیں اس گیم کی تیاری میں 8ماہ کا عرصہ لگا تھا۔ یہ گیم دنیا میں اس قدر مقبول ہوئی کہ شاید ہی کسی سمارٹ فون صارف نے یہ گیم نہ کھیلی ہو۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -