ڈیوڈ وارنر نے ایک اور شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا

ڈیوڈ وارنر نے ایک اور شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا
ڈیوڈ وارنر نے ایک اور شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا

  

پرتھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے اور وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 7000 ہزار رنز مکمل کرنے والے 12 ویں آسٹریلین کھلاڑی بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈیوڈ وارنر نے یہ اعزاز پرتھ میں نیوزی لینڈ کیخلاف جاری ٹیسٹ میچ میں حاصل کیا اور لیجنڈ کرکٹر ڈان بریڈمین کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ڈیوڈ وارنے یہ اعزاز 151 ٹیسٹ اننگز کھیل کر حاصل کیا ہے۔اس سے قبل 30 نومبر کو مڈل آرڈر بلے باز سٹیو سمتھ نے بھی ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 7000 رنز مکمل کئے تھے۔

مزید :

کھیل -