”نہ جمہوریت بچے گی اور نہ یہ نظام بچے گا“مظہر عباس نے بارکوخبردار کردیا

”نہ جمہوریت بچے گی اور نہ یہ نظام بچے گا“مظہر عباس نے بارکوخبردار کردیا
”نہ جمہوریت بچے گی اور نہ یہ نظام بچے گا“مظہر عباس نے بارکوخبردار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ رضا ربانی اور علی احمد کرد جیسے لوگ تشدد کاجواز پیش کررہے ہیں ،اس معاملے کو جس طرح بار لیکرچل رہی ہے ، اس طرح نہ تو جمہوریت بچے گی اور نہ یہ نظام بچے گا ۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ ہسپتال میں حملہ ہوتاہے تو غریب ماراجاتاہے اورجب وکلاءعدالتوں میں ہڑتال کرتے ہیں تو غریب مارا جاتا ہے ۔ ہردوصورتوں میں غریب مارا جارہاہے اور سیاستدانوں کابیان آتاہے کہ ہم عوام کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سب سے بڑا افسوس رضا ربانی کے بیان پر ہے ، رضا ربانی یہ کیا کہہ رہے ہیں؟ تشدد کا بھی کوئی جواز پیش کیاجاسکتا ہے؟ علی احمد کرد کی طرف سے وکلاءکا دفاع کیاجارہاہے ۔
مظہر عباس کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے جتنی بھی زیادتی کی ہو لیکن اس ویڈیو میں کیا تھا ؟مجھے تو اس ویڈیو کی شاعری بہت اچھی لگی ، اس میں کیا تھا ؟ اس کاجواب اسی طرح دیا جاسکتا تھا ۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو جس طرح بار لیکرچل رہی ہے ، اس طرح نہ تو جمہوریت بچے گی اور نہ یہ نظام بچے گا ۔