سانحہ پی آئی سی میں ملوث کسی فرد کو معافی نہیں ملے گی،سب کوانصاف کے کٹہرے میں آنا پڑیگا:چوہدری محمد سرور

سانحہ پی آئی سی میں ملوث کسی فرد کو معافی نہیں ملے گی،سب کوانصاف کے کٹہرے ...
سانحہ پی آئی سی میں ملوث کسی فرد کو معافی نہیں ملے گی،سب کوانصاف کے کٹہرے میں آنا پڑیگا:چوہدری محمد سرور

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ سانحہ پی آئی سی میں ملوث لوگوں کا تعلقچاہے کسی بھی خاندان یا سیاسی جماعت سے ہوکسی کو معافی نہیں ملے گی،سب کواانصاف کے کٹہرے میں آنا پڑیگا،وکلاء اور ڈاکٹر ز میں لڑائی دونوں اداروں اور ملک کیلئے نقصان دہ ثابت ہوئی،ڈاکٹر ز اور وکلاء دونوں معززپیشے سے ہیں اِن میں لڑائی بنتی ہی نہیں۔

 ایکسپو سنٹر لاہور میں ”2روز ہ پراپرٹی ایکسپو“نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئےگور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہپی آئی سی کے معاملے پر تحقیقات جاری ہیں،اِس بات میں کوئی شک نہیں کہ حملے میں ملوث لوگوں کا تعلق کسی بھی جماعت یا کسی بھی طاقتوار سیاسی شخصیت سے ہو؟سب قانون اور انصاف کے کٹہر ے میں آئیں گے، کسی کو معاف نہیں کیا جائیگا۔اُنہوں نےکہاکہ ہسپتالوں اورعوام کےجان ومال کےتحفظ کوہرصورت یقینی بنایا جائیگا،وکلاء اور ڈاکٹر ز میں لڑائی دونوں اداروں اور ملک کیلئے نقصان دہ ثابت ہوئی،ڈاکٹر ز اور وکلاء دونوں معززپیشے سے ہیں اِن میں لڑائی بنتی ہی نہیں۔اُنہوں نے  کہا کہ پاکستان آج سر مایہ کاری کیلئے ایک محفوظ ملک بن چکا ہے، مجھے خوشی ہے کہ پراپرٹی ایکسپو میں دوبئی اور تر کی سمیت دیگر ممالک سے بھی کمپنیاں شریک ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ دنیا پاکستان میں سر مایہ کاروں کو دی جانیوالی سہولتوں پر اعتماد کااظہار کر رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ جہاں تک ایف اے ٹی ایف کا تعلق ہے تو انشاء اللہ وہاں سے بھی اچھی خبر آئیگی اور پاکستان میں ایف اے ٹی ایف کی لٹکتی تلوار سے بھی نجات حاصل کر لیں گے جسکے بعد یقینی طور پر دنیا بھر سے مزید سر مایہ کار پاکستان آئیں گے ۔گورنر پنجاب  نے کہا کہ مَیں یہ بھی بتانا چاہتاہوں کہ جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع کے حوالے سے میرا بر طانیہ سمیت دیگر یورپی ممالک کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ہے اور 36سے زائد اراکین یورپی پارلیمنٹ سے ہونیوالی ملاقاتوں میں سب نے ہمیں اپنی سپورٹ کا یقین دلایا ہے جو پاکستان کیلئے انتہائی خوش آئند ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور