”ہماری قیمت 10لاکھ ہے “ارشاد بھٹی کا درد ناک تجزیہ

”ہماری قیمت 10لاکھ ہے “ارشاد بھٹی کا درد ناک تجزیہ
”ہماری قیمت 10لاکھ ہے “ارشاد بھٹی کا درد ناک تجزیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ جو لوگ پی آئی سی پر وکلاءکے حملے میں مرے ہیں ، کوئی حکومتی عہدیدار ان کے جنازے میں گیاہے؟ ہماری قیمت دس لاکھ ہے ، بیس لاکھ اور تیس لاکھ ہے۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ جب وکلاءہسپتال میں گھس کامریضوں کے ماسک اتار دیں گے اوراوپر سے معذرت اور پچھتاوے کی بجائے ہڑتالیں کریں گے تو میڈیا کس طرح اس کی پردہ پوشی کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ینگ ڈاکٹر ز کا ماضی گواہ ہے کہ وہ بھی کوئی دودھ کے دھلے ہوئے نہیں ہیں۔
ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ جو لوگ پی آئی سی پر وکلاءکے حملے میں مرے ہیں ، کوئی حکومتی عہدیدار ان کے جنازے میں گیاہے ، ہماری قیمت دس لاکھ ہے ، بیس لاکھ اور تیس لاکھ ہے ، باقی یہاں سسلین مافیا اورگاڈ فادر زہیں۔ وکیل آئیں اور میڈیا پر بھی حملہ کریں۔