”یہ کام نہ ہوا تو حکومت کی نااہلی پر مہر ثبت ہوجائے گی“احسن اقبال نے واضح کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کے معاملے پر اتفاق رائے نہ کیا تو اس بات پر مہر ثبت ہوجائے گی کہ حکومت کسی قسم کا اتفاق رائے قائم کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ایک ہفتے میں الیکشن کمیشن کے معاملے کاحل نکال لیاجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت کاماضی کا ٹریک ریکارڈ ہے ، اگر حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کے معاملے پر اتفاق رائے نہ کیا تو اس بات پر مہر ثبت ہوجائے گی کہ حکومت کسی قسم کا اتفاق رائے قائم کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی ۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اگر اب بھی یہ معاملہ حل نہ ہوا تو اس اس سے حکومت کی نااہلی ثابت ہوجائے گی جس کا مطلب یہ ہوگا کہ حکومت میں کو ئی معاملہ حل کرنے کی صلاحیت نہیں ہے ۔