”وزیراعلیٰ ہنر مند نوجوان پروگرام“کا آغاز، ڈیڑھ ارب روپے مختص،ڈیڑھ لاکھ نوجوان مستفید ہوں گے:عثمان بزدار

”وزیراعلیٰ ہنر مند نوجوان پروگرام“کا آغاز، ڈیڑھ ارب روپے مختص،ڈیڑھ لاکھ ...
”وزیراعلیٰ ہنر مند نوجوان پروگرام“کا آغاز، ڈیڑھ ارب روپے مختص،ڈیڑھ لاکھ نوجوان مستفید ہوں گے:عثمان بزدار

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار نے ایکسپو سنٹر میں ٹیوٹا کے زیر اہتمام پنجاب کے نوجوانوں کے لئے ”وزیراعلیٰ ہنر مند نوجوان پروگرام“ کا باقاعدہ افتتاح کیا،”وزیراعلیٰ ہنر مند نوجوان پروگرام“ کے لئے ڈیڑھ ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے اور اس پروگرام سے ابتدائی طورپر ڈیڑھ لاکھ نوجوانوں کو مارکیٹ ڈیمانڈ اور جدید تقاضوں کے مطابق 56 جدید کورسز کرائے جائیں گے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے”وزیراعلیٰ ہنر مند نوجوان پروگرام“ کے تحت ایکسپو سنٹر میں نمائش کا بھی افتتاح کیا، انہوں نے مختلف سٹالز کا دورہ کرتے ہوئے نوجوانوں سے ٹیکنیکل سکلز میں ان کی دلچسپی کے بارے میں دریافت کیا،وزیراعلیٰ نے سٹالز پر رکھی اشیاء،روبوٹس اور دیگر سامان میں گہری دلچسپی کااظہار کیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنےافتتاحی تقریب سےخطاب کرتےہوئےکہاکہ"وزیراعلیٰ ہنرمند نوجوان پروگرام "سےابتدائی طورپرڈیڑھ لاکھ سےزائد نوجوان مستفید ہوں گے،4 سال میں بتدریج بڑھاتے ہوئے پونے 9 لاکھ مزید نوجوانوں کو”وزیراعلیٰ ہنر مند نوجوان پروگرام“کے دائرہ کار میں شامل کریں گے،روزگار کی فراہمی کے قومی ہدف کا تقریباً60 فیصد پنجاب گروتھ سڑٹیجی 2023 کے تحت پورا کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ”وزیراعلیٰ ہنر مند نو جوان پروگرام“ وزیر اعظم عمران خان کے نوجوانوں کے لیے ویژن کا عکاس ہے”وزیراعلیٰ ہنر مند نو جوان پروگرام“ عوام سے روزگار کے وعدے کی تکمیل کی طرف اہم قدم ہے،وزیر اعظم عمران خان کےاخلاص سے پی ٹی آئی حکومت روزگار کے وعدے پورے کریگی،اللہ تعالیٰ کےفضل و کرم سےحکومت کی معاشی پالیسیوں کےمثبت نتائج سامنے آناشروع ہو گئے ہیں، عالمی سطح پر بہتر معاشی اشاریوں کی ریٹنگ طے کرنے والے اداروں نے بھی اس کی تصدیق کر دی ہے،پرائیویٹ سیکٹرکا جوائن کرنا حکومت کی معاشی پالیسیوں کی کامیابی کی دلیل ہے ، پبلک سیکٹر میں شفافیت اور میرٹ نہ ہونے سے ماضی میں نجی شعبے سے اشتراک نہ ہو سکا۔

وزیراعلیٰ نےبتایاکہ دوست ملک چین کےاشتراک سےپاکستان چائنہ اقتصادی راہداری کےمنصوبےتیزی سےتکمیل کی طرف بڑ ھ رہےہیں،9سیکٹرز میں پنجاب کے11سےزائدمنصوبےسی پیک میں شامل ہیں،سی پیک کےتناظرمیں"وزیراعلیٰ ہنرمندنوجوان پروگرام"بےحد اہمیت کاحامل ہے،سی پیک کےلئےپنجاب میں ہنرمند وں کی ضرورت کو”وزیراعلیٰ ہنرمندنو جوان پروگرام“کےذریعےہی پوراکیاجاسکےگا،ہنرمندنوجوان کسی بھی ریاست کااثاثہ ہوتےہیں،ریاست کی تعمیر و تشکیل میں نوجوانوں کاکردارانتہائی اہم ہے۔اُنہوں نےکہاکہ ٹیوٹا کی افادیت گزرتےوقت کیساتھ مزیدبڑھتی جائےگی،ہمیں تیزرفتاری سےبدلتی ہوئی ٹیکنالوجی کے 

چیلنجز کاسامناکرناہوگا،ماضی میں ٹیوٹا کی استعدادکارکو بڑھانے کیلئے توجہ نہیں دی گئی،ٹیوٹا جدید ٹیکنالوجی اوروقت کےتقاضوں سےہم آہنگ نئےہنرنوجوانوں کو منتقل کرنے کےلیےکوشاں ہے،حکومت پنجاب ترقی کے اس مشن کے لیے درکار وسائل کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔وزیراعلیٰ نےمزیدکہاکہ"وزیراعلیٰ ہنرمند نوجوان پروگرام "رسمی پراجیکٹ نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں عوام کی معاشی قسمت بدلنے والا گیم چینجر منصوبہ ہے-انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت خواتین کی خودمختاری پر یقین رکھتی ہے،خواتین کے لیے معاشی مواقع پیدا کرنے کے لیے کمربستہ ہے،ٹیوٹا میں خاص طورپرخواتین کے لیے متعدد کورسز آفرکیے جارہے ہیں، پنجاب معاشی ہدف کو پورا کرنے کے لیے پوری طرح یکسو اور پر عزم ہے،نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر نہ صرف کسی خاندان کی معاشی حالت میں بہتری لائی جا سکتی ہے بلکہ ہنر مند افرادی قوت ہوگی تو ملکی اور غیر ملکی اداروں میں روزگار کے مواقع بھی میسر ہوں گے،ملکی پیدا وار اور ایکسپورٹ بڑھے گی اور ملک میں قیمتی زر مبادلہ آئے گا۔

وزیراعلیٰ نےکہاکہ حکومت پنجاب میں4ٹیکنیکل یونیورسٹیوں کے منصوبے پر کام کر رہی ہے،پنجاب تیانجن ٹیکنیکل یونیورسٹی لاہوراور پنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی رسول میں جدیدٹیکنیکل ٹریننگ دی جارہی ہے،راولپنڈی میں یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اورڈیرہ غازی خان میں میرچاکرخان رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی قائم کریں   گے،ٹیوٹا کے زیراہتمام اداروں میں نوجوانوں کو بی ایس پروگرام آفر کئے جارہے ہیں،ٹیوٹا کے زیرانتظام ٹیکنیکل اداروں کے نصاب کو دورجدید کی ضروریات کے مطابق ازسرنو تشکیل دیا گیا ہے، ٹیوٹا کے ٹیکنیکل اداروں میں سٹاف کے لئے بھی ٹیکنیکل ٹریننگ کا اہتمام کیا جاتا ہے،150سے زائدٹریڈز کے لئے ایک لاکھ سے زائد مرد وخواتین کو ٹریننگ دی جاتی ہے،ٹیوٹا کو جدید خطوط پر استو ار کرنے کے لئے ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے،ٹیوٹا کو جدید دور کے تقاضو ں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے شارٹ ٹرم، مڈٹرم اور لانگ ٹرم پلاننگ کی گئی ہے اورپنجاب کا نوجوان آگے بڑھے گا،نوجوانوں کو معاشی خودمختاری سے روشناس کرانے پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے اور میں اس ضمن میں چیئرپرسن ٹیوٹا علی سلمان،چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹیوٹا اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتاہوں ۔وزیراعلیٰ نے ڈونرز،ٹیوٹا حکام اورنجی صنعتی اداروں کی خدمات کابھی شکریہ اداکیا۔ تقریب سےصوبائی وزیرصنعت میاں اسلم اقبال اورچیئرپرسن ٹیوٹا علی سلمان نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں صوبائی وزرا ء ہاشم جواں بخت، میاں اسلم اقبال،سردار حسنین بہادر دریشک،محسن لغاری،تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز چودھری،اراکین پنجاب اسمبلی،  چیئر  پرسن ٹیوٹا علی سلمان صدیق، سیکرٹری صنعت،سیکرٹری اطلاعات اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور