ملائشیامیں او آئی سی کے متواز ی تنظیم کھڑی نہیں کی جارہی ، وزیرخارجہ

ملائشیامیں او آئی سی کے متواز ی تنظیم کھڑی نہیں کی جارہی ، وزیرخارجہ
ملائشیامیں او آئی سی کے متواز ی تنظیم کھڑی نہیں کی جارہی ، وزیرخارجہ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ او آئی سی کے مد مقابل ملائشیامیں ایک نیا پلیٹ فارم بننے کا تاثر وہ طاقتیں پیدا کررہی ہیں جو امہ کو تقسیم کرناچاہتی ہیں، کوالا لمپور میں او آئی سی کے متوازی تنظیم کھڑی نہیں کی جارہی ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ او آئی سی کے مقابل ملائشیامیں ایک نیا پلیٹ فارم بننے کا تاثر وہ طاقتیں پیدا کررہی ہیں جو امہ کو تقسیم کرناچاہتی ہیں۔ کوالا لمپور میں او آئی سی کے متوازی تنظیم کھڑی نہیں کی جارہی ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر نہیں چاہتے کہ مسلم ممالک آپس میں سائنسی ، فنی اور تعلیمی تعاون نہ کرسکیں اور اس وجہ سے ایسے بے جا تاثرا ت قائم کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے تاثرات کو ختم کرنا ہر ذی شعور دانشور کا کام ہے ، یہ تاثر ات درست نہیں ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان او آئی سی کا بانی رکن ہے اور سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے بہت اچھے تعلقات ہیں اور ملائشیاکے ساتھ بھی بہت خوشگوار تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا فرض بنتاہے کہ مسلم ممالک میں جہاں بھی شکوک شبہات ہوں وہاں کر دار ادا کریں ، پچھلے دنوں ایران اور سعودی عرب کے درمیان جو فضاءبنی تھی اس پر وزیر اعظم فوری طور پر ایران اور سعودی عرب گئے جس سے کشیدگی کی اس فضاءکاخاتمہ ہوگیا ۔ انہوں نے کہا کہ سعود ی عرب کے ساتھ ہماری کوئی غلط فہمی نہیں ہے اورماضی کی جوغلط فہمیاں تھیں ،تحریک انصاف کی حکومت آنے پر ان کا خاتمہ کیاگیا ۔

مزید : اہم خبریں /قومی