ہسپتالوں کے تحفظ کیلئے بل لا رہے ہیں،حسان نیازی  پہلےحفیظ  نیازی کابیٹابعدمیں عمران خان  کابھانجاہے:فیاض الحسن چوہان

ہسپتالوں کے تحفظ کیلئے بل لا رہے ہیں،حسان نیازی  پہلےحفیظ  نیازی ...
ہسپتالوں کے تحفظ کیلئے بل لا رہے ہیں،حسان نیازی  پہلےحفیظ  نیازی کابیٹابعدمیں عمران خان  کابھانجاہے:فیاض الحسن چوہان

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نےکہاہےکہ حکومت ہسپتال،پیرامیڈیکل سٹاف اورڈاکٹرزکےتحفظ کےلیےبل لارہی ہے، حسان نیازی  پہلے حفیظ  نیازی کا بیٹا بعد میں عمران خان  کا بھانجا ہے، ن لیگ والوں کوعثمان بزدار کے کام ہضم نہیں ہوتے۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نئے پاکستان میں بیکری جیسا واقعہ نہیں ہو گا، پولیس شیلنگ ہسپتال میں نہیں جیل روڈ پر ہو رہی تھی، اپنی تعریف نہیں کررہا لیکن خود جا کر شیلنگ بند کرائی۔وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ میں نے اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر 15 وکلا کو لوگوں سے بچایا، وکلا ہمارے لیے قابل احترام ہیں مگر انسانی جان کا مداوا نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی  پر حملے میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور ان میں سے بعض کو عدالت بھی پیش کر دیا گیا ہے۔حسان نیازی کے متعلق فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ حسان نیازی  پہلے حفیظ  اللہ نیازی کا بیٹا اور بعد میں عمران خان  کا بھانجا ہے، یہ بھی یاد رکھنا ضروری ہے کہ حفیظ اللہ نیازی ن لیگ کے سرگرم کارکن ہیں،حسان نیازی کے خلاف حکومت بھرپور کارروائی کر رہی ہے، حسان نیازی کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے، ٹویٹر اکاؤنٹ پر حسان نیازی نے کہا ہے کہ اُن کا پی ٹی آئی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا معاملہ عجیب و غریب ہے، جب  اُنہوں نے رپورٹ دینی ہوتی ہے تو ہسپتالوں کے دورے ہوتے ہیں مگر پھر دیکھتے ہیں کہ برگر کھایا جا رہا ہے اور لندن کی سیر کی جا رہی ہے، ن لیگ والوں کوعثمان بزدار کے کام ہضم نہیں ہوتے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور