فیاض چوہان نے حکومتی بے بسی کا اعتراف کرلیا:عظمیٰ بخاری

فیاض چوہان نے حکومتی بے بسی کا اعتراف کرلیا:عظمیٰ بخاری
فیاض چوہان نے حکومتی بے بسی کا اعتراف کرلیا:عظمیٰ بخاری

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان اور رکن صوبائی اسمبلی عظمی بخاری نے کہا ہے کہ صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے حکومت کی بے بسی کا اعتراف کرلیا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب  فیاض الحسن چوہان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ فیاض الحسن  چوہان نے وفاق، پنجاب اور سینیٹ میں حکومتی بے بسی کا اعتراف کرلیا ہے، جہازوں میں بھر بھر کے لائے سرخیلے لوگ ہمیشہ موسمی پرندے ثابت ہوتے ہیں۔رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان نے فیاض چوہان کی ڈیوٹی نواز شریف کی نقل و حرکت پر لگادی ہے۔

یاد رہے کہ فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرس میں ایک صحافی کے سوال پر اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک انصاف کو اسمبلیوں میں واضح اکثریت حاصل نہیں، یہی وجہ ہے کہ سرائیکی صوبے کا قیام ممکن نہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور