علی احمدکرد جھوم جھوم کر، ناچ ناچ کرکیاکیا کرتے تھے ؟ سینئرصحافی سلمان غنی نے بتادیا

علی احمدکرد جھوم جھوم کر، ناچ ناچ کرکیاکیا کرتے تھے ؟ سینئرصحافی سلمان غنی ...
علی احمدکرد جھوم جھوم کر، ناچ ناچ کرکیاکیا کرتے تھے ؟ سینئرصحافی سلمان غنی نے بتادیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی سلمان غنی نے کہاہے کہ پی آئی سی پروکلا کاحملہ ایک ٹیسٹ کیس ہے ، حکومت نے اس موقع پر کچھ سنجیدگی ظاہر کی ہے کہ وکلاءکوگرفتار کیاہے ، وکلاءکو بھی اپنے طرز عمل پر نظر ثانی کرنی چاہئے اور علی احمد کرد کو بھی اپنے طرز عمل پر نظر ثانی کرنی چاہئے جو جھوم جھوم کر اور ناچ ناچ کر تقریر کیاکرتے تھے ۔

دنیانیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ وکلاءکو میڈیا سے یہ شکایت ہے کہ پی آئی سی پر وکلاءکے حملے کوکیوں دکھایا گیاہے ؟ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ٹیسٹ کیس ہے اورحکومت نے اس موقع پر کچھ سنجیدگی ظاہر کی ہے کہ وکلاءکوگرفتار کیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لینا چاہئے کہ یہ کوئی وکلاءاور ڈاکٹرز کی لڑائی نہیں ہے بلکہ اس سے حکومتی رٹ پامال ہوئی ہے ، اس سے پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی ہے ۔

سلمان غنی کاکہنا تھا کہ حامد خان کی سیاست ہے کیونکہ آگے الیکشن ہونے جارہے ہیں اور اس کی وجہ بھی وکلاءسیاست ہے ۔جہاں تک ججز کا تعلق ہے تو ججز بھی متاثرین میں شامل ہیں ، وکلاءکو بھی اپنے طرز عمل پر نظر ثانی کرنی چاہئے اور علی احمد کرد کو بھی اپنے طرز عمل پر نظر ثانی کرنی چاہئے جو جھوم جھوم کر اور ناچ ناچ کر تقریر کیاکرتے تھے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور