نااہل حکومت نے ملک کو بدترین حالات کی دلدل میں دھکیل دیا،عمران صاحب وزیروں مشیروں سمیت استعفی دیں:مریم اورنگزیب

نااہل حکومت نے ملک کو بدترین حالات کی دلدل میں دھکیل دیا،عمران صاحب وزیروں ...
 نااہل حکومت نے ملک کو بدترین حالات کی دلدل میں دھکیل دیا،عمران صاحب وزیروں مشیروں سمیت استعفی دیں:مریم اورنگزیب

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ نالائق اور نااہل حکومت نے پاکستان کو بدترین حالات کی دلدل میں دھکیل دیا ہے، بی آرٹی میں غلطیاں تسلیم کرنے کے بجائے عمران صاحب وزیروں مشیروں سمیت استعفی دیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر کی بی آرٹی میں غلطیاں تسلیم کرنے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نااہل حکمران معشیت کا دیوالیہ نکال کر روٹی، روزگار،کاروباراورصنعت بند کر کے ’غلطی ہو گئی‘ کہہ کر بھاگ جائیں گےلیکن اَب بھاگنے نہیں دیں گے،نالائق اورنااہل حکومت نےپاکستان کو بدترین حالات کی دلدل میں دھکیل دیا ہے،عمران صاحب ملک کابیڑہ غرق کرکے یہ ہی کہیں گے کہ غلطی ہوگئی، پوری نالائق حکومت پر کیس بنایا جائے۔سابق وفاقی  وزیر اطلاعات  مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم 125 ارب میں سکول اور ہسپتال بن جاتے غلطی ہو گئی کہنے سے معافی نہیں ملے گی، شہبازشریف نے 90 ارب میں چار میٹروز بنائیں، کنٹینر پر کھڑے ہوکر شہبازشریف کی میٹروز پر تنقید اور 125 ارب کے کھڈوں پر کہتے ہیں کہ غلطی ہو گئی؟۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ایک سو پچیس ارب کے کھڈے کھود کر کہتے ہیں کہ غلطی ہو گئی؟ کوئی شرم، کوئی حیا کوئی استعفی؟ قوم خبردار رہے! عمران صاحب نے ملک کا سوا ستیاناس کر کے ایک دن اسی طرح غلطی تسلیم کرتے ہوئے فرار ہو جانا ہے، جن چند پاکستانیوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تھا، وہ توبہ کرتے ہوئے آج اللہ تعالی سے اپنی غلطی کی معافی مانگ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 16 ہزار ارب کا تاریخی قرض، 14 فیصد مہنگائی، ترقی کی شرح اڑھائی فیصد اور کہتے ہیں کہ غلطی ہوگئی؟ بجلی کی قیمت میں 100 اور گیس کی قیمت میں 200 فیصد اضافہ اور کہتے ہیں کہ غلطی ہوگئی؟ خیبرپختونخوا احتساب کمشن کو تالا لگادیا اور کہتے ہیں کہ غلطی ہوگئی؟ طالب علموں سے تعلیم، مریضوں سے مفت علاج اور عوام سے روٹی روزگار چھین کرکہتے ہیں کہ غلطی ہوگئی۔

مزید : قومی


loading...