”یہ کام نہ کرنے سے صومالیہ اوریوگوسلاویہ جیسا حشر ہوتاہے“ تجزیہ کارحسن عسکری نے خبردار کردیا

”یہ کام نہ کرنے سے صومالیہ اوریوگوسلاویہ جیسا حشر ہوتاہے“ تجزیہ کارحسن ...
”یہ کام نہ کرنے سے صومالیہ اوریوگوسلاویہ جیسا حشر ہوتاہے“ تجزیہ کارحسن عسکری نے خبردار کردیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حسن عسکری نے کہاہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ ڈاکٹر ز بھی ٹھنڈے ہوجائیں ،وکلاءبھی ٹھنڈ ے ہوجائیں اور ہمیں کچھ کرنا نہ پڑے لیکن جن ملکوں میں حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرتی وہاں صومالیہ اور یوگوسلاویہ جیسا حشر ہوتاہے ۔

دنیانیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن عسکری نے کہا کہ اس قسم کا طوفان اسی وقت رکا کرتاہے جب حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کااحساس کرے ۔ انہوں نے کہا کہ جب حکومت اپنی گردن شتر مرغ کی طرح دباتی ہے تو اس سے مسائل بڑھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تشدد کرکے پاکستان میں مقاصد حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ وکلاءتحریک سے 2009میں ینگ وکلاءکا جو طبقہ اٹھاہے وہ ایسے ہی ہنگامے کرکے لوئر کورٹس میں اپنے مقاصد حاصل کرتے ہیں۔

حسن عسکری کا کہنا تھا کہ جو کام اب وکلاءکررہے ہیں ، یہی کام ڈاکٹرز نے کیاہے جب ہسپتال بند کئے تھے ،اس کوٹریڈ یونین ازم کہتے ہیں کہ اپنے ٹریڈ کے بندے کادفاع کیاجائے گا چاہئے سچ ہو یا جھوٹ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ ڈاکٹر ز بھی ٹھنڈے ہوجائے اور وکلاءبھی ٹھنڈ ے ہوجائیں اور ہمیں کچھ کرنا نہ پڑے لیکن جن ملکوں میں حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرتی وہاں صومالیہ اور یوگوسلاویہ جیسا حشر ہوتاہے ۔

مزید : قومی


loading...