بھارت نے مقبوضہ وادی میں ظلم کی انتہا کردی،مسئلہ کشمیر دوبارہ اقوام متحدہ میں پیش کریں گے:سید فخر امام

بھارت نے مقبوضہ وادی میں ظلم کی انتہا کردی،مسئلہ کشمیر دوبارہ اقوام متحدہ ...
بھارت نے مقبوضہ وادی میں ظلم کی انتہا کردی،مسئلہ کشمیر دوبارہ اقوام متحدہ میں پیش کریں گے:سید فخر امام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام نے کہا کہ آج مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگے 122 دن ہوگئے،بھارت نے یو این قوانین کی خلاف ورزی کی،وزیر اعظم عمران خان ، وزیر خارجہ شاہ محمود اور میری کوشش ہے کہ اس مسئلے کودوبارہ اقوام متحدہ کی طرف لے کر جائیں۔

ملتان میں میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئےسیدفخرامام نےکہاکہ اقوام متحدہ کی قراردادیں عدل و انصاف پرمبنی ہیں مگربھارت نےکشمیرمیں ظلم کی انتہاکردی،تاریخ میں پہلی باراقوام متحدہ میں کشمیر ایشو اتنا نمایاں ہوا،کشمیر کے مسلہ پر کوئی سیاست نہیں ہوگی۔اُنہوں نے کہاکہ برطانیہ کےحالیہ الیکشن میں ڈومیسٹک پولیٹکس میں بھی کشمیر کی بات ہوئی،ڈونلڈ ٹرمپ نے پانچ بار ثالثی کی پیشکش کی،روس اورہمارے تعلقات بہترہوتےجارہے ہیں،حکومت کہیں نہیں جارہی،پانچ سال پورے کرے گی۔سید فخر امام نے مزید کہا کہ آج مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگے 122 دن ہوگئے،عالمی طاقتوں کے ساتھ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ہمارا رابطہ رہتا ہے ، ہم جلد اس مسلہ کو دوبارہ اقوام متحدہ میں پیش کریں گے۔