نیب حکومت کے کام میں مداخلت کرتا ہے :فوادچودھری کا شکوہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی وفواد چوہدری نے کہاہے کہ نیب کو ئی آئینی ادارہ نہیں بلک ایک ماتحت ادارہ ہے, نیب پر تنقیداس لیےہورہی ہے کہ وہ طاقتور لوگوں کیخلاف انکوائری کررہاہے،نیب اگر ہر معاملے میں ہاتھ ڈالے گا تو خوف وہراس پھیلے گا ،نیب کے کچھ اختیارات پر بات ہو سکتی ہے،سینیٹ میں نیب سے متعلق پیپلزپارٹی کی کچھ ترامیم اچھی لائی گئیں۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری فواد حسین نے کہا کہ نیب حکومت کے کام میں مداخلت کرتا ہے ،نیب اگر ہر معاملے میں ہاتھ ڈالے گا تو خوف وہراس پھیلے گا،جب تک ادارے حدود کے تعین پر بات نہیں کریں گے ایسے ہی چلتا رہے گا,بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا جائے توبڑی قیامت برپاکرتے ہیں,یہ نہیں کہنا چاہئے کہ پاکستان میں احتساب نہیں ہونا چاہئے , سینیٹ میں نیب سے متعلق پیپلزپارٹی کی کچھ ترامیم اچھی لائی گئیں۔اُنہوں نے کہا کہ جب تک ادارے حدودکے تعین پر بات نہیں کرینگے،ایسا ہی چلتا رہیگا،اگر اِس کےکسی قانون میں سقم ہےتواپوزیشن اور حکومت کو احتساب سمیت دیگرچندمعاملات پر مل بیٹھ کر حل کرناہونگے،جب بھی طاقتور پرہاتھ پڑتاہےتووہ یہی کہتاہےکہ لٹ گئے مر گئے، اَب یہ بھی نہیں کہنا چاہیے کہ پاکستان میں احتساب ہی نہیں ہوناچاہیے۔