پی آئی سی حملہ کیس،خفیہ اطلاعات پر پولیس کا حسان نیازی کے گھر چھاپہ لیکن ملزم پھر مفرور ہونے میں کامیاب

پی آئی سی حملہ کیس،خفیہ اطلاعات پر پولیس کا حسان نیازی کے گھر چھاپہ لیکن ملزم ...
پی آئی سی حملہ کیس،خفیہ اطلاعات پر پولیس کا حسان نیازی کے گھر چھاپہ لیکن ملزم پھر مفرور ہونے میں کامیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پی آئی سی پر حملے میں ملو ث وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کی گرفتاری کے لیے پولیس نے ان کے گھر پر دوسرا چھاپہ مارا تاہم وہ ایک بار پھر کارروائی میں ناکام رہے اور ملزم کارروائی سے پہلے ہی فرار ہوگیا۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق لاہور پولیس نے حسان نیازی کی گرفتاری کے لیے رائے ونڈ میں کارروائی کی لیکن ملزم وہاں سے بھی فرار ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رائے ونڈ میں کارروائی حسان نیازی کے موبائل فون کی لوکیشن اور خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی لیکن ملزم کارروائی سے قبل ہی فرار ہوگیا۔دوسری جانب پولیس نے حسان نیازی کو پولیس وین جلانے کے مقدمہ میں نامزد بھی کرلیا ہے۔گزشتہ روز بھی حسان نیازی کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا تھا لیکن وہ گھر پر موجود نہیں تھے ۔

مزید :

قومی -