”ہم کسی کھلاڑی کو پاکستان جانے پر مجبور نہیں کریں گے“

”ہم کسی کھلاڑی کو پاکستان جانے پر مجبور نہیں کریں گے“
”ہم کسی کھلاڑی کو پاکستان جانے پر مجبور نہیں کریں گے“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر ناظم الحسن نے کہا ہے کہ ہم کسی بھی کرکٹر کو پاکستان جانے پر مجبور نہیں کریں گے اور ہر کھلاڑی اپنا فیصلہ کرنے کیلئے آزاد ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان دورہ پاکستان کیلئے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے نخرے بڑھنے لگے ہیں اور اس دورے کو حکومتی کلیئرنس کیساتھ مشروط کرنے کے بعد اب تک کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے تاہم اب بی سی بی کے صدر ناظم الحسن نے اس حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ دورہ پاکستان کیلئے کھلاڑیوں کو مجبور نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری دو ٹیمیں پاکستان کا دورہ کر چکی ہیں جبکہ قومی ٹیم کے دورے کیلئے حکومت سے سیکیورٹی کلیئرنس مانگی ہے اور اب حکومت کے جواب کے منتظر ہیں تاہم لگتا ہے کہ کلیئرنس مل جائے گی اور اس کے بعد ہی ہم اپنا فیصلہ سنائیں گے۔
واضح رہے کہ پی سی بی نے سیریز کا شیڈول بھی بنگلہ دیش کو بھجوا دیا ہے جس میں دو ٹیسٹ میچ اور تین ٹی 20 میچ شامل ہیں جبکہ سیریز 20 جنوری سے شروع کرنے کا کہا گیا ہے، شیڈول میں تین ٹی 20 میچ لاہور جبکہ ٹیسٹ میچز راولپنڈی اور کراچی میں کھیلنے کی تجویز پیش کی گئی ہے جبکہ کراچی میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کی پیشکش کی ہے۔

مزید :

کھیل -