وزیر اعظم عمران خان کو مہاتیر محمدنے قیمتی چیز تحفے میں دیدی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کو ملائشیاکے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے قیمتی گاڑی تحفہ میں دی ہے ، مشیر تجارت عبد الرزاق داﺅدوزیراعظم کی طرف سے تحفہ وصول کریں گے ۔
نجی نیوز چینل کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو ملائشیا کے وزیر اعظم مہاتیرمحمد نے قیمتی گاڑی کاتحفہ دیاہے ۔ وزیر اعظم کو گاڑی کا تحفہ دیئے جانے کی تقریب کا انعقاد پیر کو ملائشین سفارتخانے میں کیاجائے گا ۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے مشیر تجارت عبد الرزاق داﺅد مہاتیر محمد کی جانب سے تحفے میں دی جانیوالی گاڑی وصول کریں گے ۔ واضح رہے کہ اپنے دورہ پاکستان کے دوران ملائشین وزیر اعظم مہاتیر محمد نے وزیر اعظم عمران خان کو تحفہ میں گاڑی دینے کا اعلان کیا تھا ۔