ہمیں لڑانے کی کوشش کی جارہی ہے ، وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کادعویٰ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کہاہے کہ ہم نے ایک صوبے کی بات کی ہے ، یاد گار شہدا پر حملہ ایم کیو ایم کیخلاف سازش ہے ، ہمیں لڑانے کی کوشش کی جارہی ہے جوناکام ہوگی۔
نجی نیوز چینل کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ یادگارشہدادیکھ کردل خون کے آنسورورہاہے،حکومت یادگارشہدامسمارکرنےوالوں کاپتہ لگائے،ہم نے ایک نئے صوبے کی بات کی ہے ۔یادگارشہداپرحملہ ہمارے نظریے پرحملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یادگارشہداپرحملہ ایم کیوایم پاکستان کیخلاف سازش ہے۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہمیں لڑانے کی کوشش کی جارہی ہے ، جو ناکامی سے دوچار ہوگی ، شہداءکے لواحقین کویقین دلاتے ہیں کہ یاد گار شہدا کی حفاظت کی جائیگی۔