پاکستانی دفتر خارجہ کوکڑا امتحان درپیش ہے، خورشید محمود قصوری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر خارجہ خورشیدمحمود قصوری نے کہاہے کہ سعودی عرب کی اندرونی سکیورٹی میں پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے لیکن ترکی اور ملائشیاپاکستان کے حق میں وہاں بھی بولنے ہیں جہاں دیگر ممالک چپ کرجاتے ہیں، پاکستانی دفتر خارجہ کوکڑا امتحان درپیش ہے ۔
نجی نیوز چینل نیوزون کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے خورشیدمحمود قصوری نے کہاہے کہ اس وقت پاکستانی دفترخارجہ کاکڑا امتحان ہے کہ ملائشیا میں مسلم ممالک کاایک نیا پلیٹ فارم بننے جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دفترخارجہ سعودی عرب کو یہ یقین دلانے میں کامیاب ہوجائیگاکہ ہم سعودی عرب کےخلاف کسی مہم کاحصہ نہیں بنیں گے ۔خورشید قصور ی نے کہا کہ یہ پاکستان کیلئے ایک مشکل معاملہ ہے لیکن پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی معاملہ مسئلہ کشمیر ہے ۔
خورشید قصور ی کاکہناتھا کہ سعودی عرب کی اندرونی سکیورٹی میں پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے لیکن ترکی اور ملائشیاپاکستان کے حق میں وہاں بھی بولنے ہیں جہاں باقی ممالک چپ کرجاتے ہیں۔