عزیز آباد کے جناح گراؤنڈ میں یادگار شہداء کو نامعلوم افراد نے مسمار کردیا

 عزیز آباد کے جناح گراؤنڈ میں یادگار شہداء کو نامعلوم افراد نے مسمار کردیا
 عزیز آباد کے جناح گراؤنڈ میں یادگار شہداء کو نامعلوم افراد نے مسمار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیوایم  کی عزیز آباد کے جناح گراؤنڈ میں واقع یادگار شہداء کو   نامعلوم افراد نے مسمار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابقہ ہیڈ کوارٹر عزیز آباد کے جناح گراؤنڈ میں واقع ’’یاد گار شہدا ‘‘ کو نامعلوم افراد نے مسمار کر دیا ہے،مقامی پولیس کے ایس ایچ او نے بھی واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہپولیس کو اس واقعے کی اطلاع  شام کو ملی،نامعلوم افراد نے کس وقت یادگار شہدا کا مینار مسمار کیا اور اس کے ڈھانچے کے ساتھ ساتھ عمارت کو کب نقصان پہنچایا گیا؟ اس بارے پولیس نے لاعلمی ظاہر کی ہے۔اس واقعہ کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت جناح گراؤنڈ پہنچ گئی اور پارٹی کی جانب سے یادگار شہداء کو دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان کیا۔یاد رہے کہ ایم کیو ایم کے رہنماؤں اور کارکنوں کو عزیز آبادکے یاسین آباد کے قبرستان میں سپرد خاک کیا جاتا رہا ہے،ایم کیو ایم کی قیادت کی جانب سے تمام شہداء کی ایک یادگار جناح گراؤنڈ میں بنائی گئی تھی اور ایم کیو ایم کی جانب سے ہر سال یوم شہداء بھی منایا جاتا رہا ہے،ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر جانے والے سرکاری اور سیاسی رہنماؤں کو یادگار شہداء پر بھی حاضری دینا پڑتی تھی۔ایم کیوایم کے بٹوارے کے بعد اس سلسلے میں سرگرمیاں بھی ماند پڑگئی تھیں اور گذشتہ کئی سال سے یادگار شہداء  پر حاضری کی بجائے ایم کیوایم کے تنظیمی دھڑے اپنے اپنے طور پر شہدا کی یاد مناتے ہیں۔