”نیازی چرس پی کر سو رہا ہے،ہم ہسپتال نہیں چلنے دیں گے“ڈاکٹر عرفان کی ایک اور شرمناک ویڈیو لیک ہو گئی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )گرینڈ ہیلتھ الائنس پی آئی سی کے چیئر مین اور متنازعہ ویڈیو سے شہرت پانے والے ڈاکٹر عرفان کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی ہے جس میں وہ وزیر اعظم عمران خان کے لیے انتہائی شرمناک الفاظ کا استعمال کر رہے ہیں ۔
مذکورہ ویڈیو ماضی میں بنائی گئی جس میں ہسپتال کا سٹاف ہڑتال پر ہے اور ڈاکٹر عرفان عملے سے بات کر رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ آج پنجاب بھر کے تمام ہسپتالوں میں ان ڈورز میں سروسز بند ہیں ،تمام ملازمین ،نرسیں ،پیرا میڈیکل سٹاف ،کلرکس اور ڈاکٹرز ہڑتال پر ہیں ۔ہسپتالوں میں ہو کا عالم ہے اور نیازی چرس پر کر سو رہا ہے ۔ڈاکٹر عرفان نے کہا کہ ہمیں کہا گیا کہ یہ چند غنڈے اورشد ت پسند لوگ ہیں جو ہسپتال نہیں چلنے دیتے ۔ہم نے کہا ہم غنڈے بھی ہیں اور ہم شدت پسند بھی ہیں ،ہم ہسپتال بھی نہیں چلنے دیتے اور اگر ہم ہسپتال نہ چلائیں تو ہسپتال چلتا بھی نہیں ہے ۔ہم نے صر ف ثابت قدم رہنا ہے ،آرام سے بیٹھنا ہے ،ہم نے بتا نا ہے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے،ہم اپنے ڈیوٹی ٹائم پر ہسپتال میں موجود ہیں لیکن اگر ہم کام نہ کریں تو تمہارا باپ بھی کام کرنے پر مجبور نہیں کر سکتا ۔اس یقین کے ساتھ بلا خوف و خطر بیٹھیں کہ فتح ہماری ہو گی۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر عرفان کی ہی ایک متنازعہ ویڈیو سوشل میڈ یا پر وائرل ہوئی اور وکلاءبرادری کا کہنا ہے کہ اس ویڈیو نے ہی انہیں اشتعال دلا یا ۔
۔۔۔۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں ۔۔۔۔۔۔