حکومت نے پاکستان کو بہت مشکل حالات میں پھنسادیا ہے ، قمر زمان کائرہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ حکومت نے پاکستان کو بہت مشکل حالات میں پھنسادیا ہے ، نیب صرف پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا احتساب کرتی ہے ۔
منڈی بہاﺅ الدین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومت نے پاکستان کو بہت مشکل حالات میں پھنسادیا ہے ، نیب صرف پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا احتساب کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو چھ ماہ بعدطبی بنیادوں پر ضمانت ملی ہے ، آصف زرداری کراچی میں ہیں، ضرورت پڑی تو بیرون ملک سے ڈاکٹر بلوائیں گے ۔
قمر زمان کائرہ کا کہنا تھاکہ بھارت نے کشمیر کواپنا حصہ ڈکلیئر کردیاہے اور ہم دعاﺅں پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کا پی آئی سی پر حملہ کرنا قابل مذمت ہے ، یہ واقعہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی نا اہلی ہے ۔