وزیر اعظم عمران خان کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات،دونوں رہنماﺅں نے دوطرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
نجی نیوز چینل کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سعودی دارالحکومت ریاض میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان جب سعودی عرب پہنچے تو مدینہ کے ڈپٹی گورنر وحیب السہلی اور جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نے ان کااستقبال کیا ۔وزیرا عظم نے روضہ رسول ﷺپر حاضری دی اور نوافل ادا کئے اور ملکی سلامتی کیلئے دعائیں کیں۔
روضہ رسول ﷺ کی زیارت کے بعد جب وزیر اعظم ریاض پہنچے توریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز نے استقبال کیا، پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز بھی اس موقع پر موجود تھے ۔