پشاور میں ہوائی فائرنگ کرنے والی خاتون کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور کے علاقہ حیات آباد میں ہوائی فائرنگ کرنے والی خاتون صبا جعفر نے مقامی عدالت سے ضمانت قبل اَز گرفتاری کرالی۔
سوشل میڈیا پر کچھ روز قبل پشاور میں ہوائی فارئرنگ کرتے ہوئے خاتون کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد پولیس نے تاتار پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کرکے شہریوں کی مدد سے خاتون کو شناخت کرلیا۔خیبر پختونخواہ پولیس نے سائنسی طریقہ کار کے ذریعے حیا ت آباد فیز سیکس میں ہوائی فائرنگ کرنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کردیا ،خاتون کی شناخت صباجعفردخترجعفرخان کےنام سےہوئی۔پولیس کےمطابق خاتون پشاور کےعلاقہ حیات آباد میں فائرنگ کی تھی جس کے خلاف تاتار پولیس سٹیشن میں ایف آئی آردرج کی گئی جس کے بعد خاتون نے ضمانت قبل اَز گرفتاری کیلئے عدالت میں درخواست دی جس پر عدالت نے ملزمہ صبا جعفر کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔