ایشائی پارلیمانی کانفرنس میں بھارت کو سفارتی شکست کا سامنا
اسلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترکی کےشہراناتولیامیں منعقدہ ایشائی پارلیمانی کانفرنس کاسالانہ اجلاس میں سینیٹر بیرسٹر محمدعلی سیف نےموثرانداز میں کشمیرکے مسئلہ پرپاکستانی موقف پیش کیااوربھارت کوسفارتی شکست کاسامنا کرنا پڑا،بھارت قراردادمیں مقبوضہ کشمیر سےمتعلق شق کو نکالنے میں ناکام ہو گیا،42 رکن ممالک اور20 سے زائد مبصرین نے پاکستان کے موقف کی تائید کی۔بیرسٹرمحمدعلی سیف نےکہاکہ بھارت انسانیت کےخلاف جرائم میں ملوث ہے،بھارتی وفد کے کشمیر سے متعلق نقطہ نظر کو مسترد کر دیا گیا،عالمی برادری نے آج اپنا فیصلہ سنا دیا ہے،بھارت کو حقائق تسلیم کرنے چاہئیں،بھارتی افواج نے علاقے میں بدترین تشدد کا بازار گرم کر رکھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترکی کے شہر اناتولیا میں منعقدہ ایشائی پارلیمانی کانفرنس کا سالانہ اجلاس میں بھارت کو بین الاقوامی فورم پر سفارتی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سینیٹر بیرسٹرمحمدعلی سیف نے موثر انداز میں کشمیر کے مسئلہ پر پاکستانی موقف پیش کیا۔بھارت اے پی اے کی قرارداد میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق شق کو نکالنے میں ناکام ہو گیا، 42 رکن ممالک اور20 سے زائد مبصرین نے پاکستان کے موقف کی تائید کی۔