محمود اچکزئی کی زبان پر پی ڈی ایم کو شرم آنی چاہیے: شہباز گل 

محمود اچکزئی کی زبان پر پی ڈی ایم کو شرم آنی چاہیے: شہباز گل 
محمود اچکزئی کی زبان پر پی ڈی ایم کو شرم آنی چاہیے: شہباز گل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہبازگل نے کہا ہے کہ مینار پاکستان جلسے میں محمود اچکزئی نے جو زبان استعمال کی ہے اس پر پی ڈی ایم کو شرم آنی چاہیے۔ پی ڈی ایم کے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ مریم، مولانا یا بلاول نے پنجابیوں کی توہین پر محمود اچکزئی کی سرزنش نہیں کی۔ شہباز گل نے کہا کہ پنجاب کے بہادر سپوتوں نے ہمیشہ اپنی جانیں دے کر دھرتی کی عزت بڑھائی۔
واضح رہے کہ محمود خان اچکزئی نے لاہور کے پی ڈی ایم جلسے میں لاہور والوں کو ہی کھری کھری سنادیں۔ انہوں نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ لاہور والوں نے ہندو اور سکھوں کے ساتھ مل کر انگریز کا ساتھ دیا، لاہوریوں نے انگریز کے ساتھ مل کر افغان سرزمین پر قبضے کی کوشش کی۔

مزید :

قومی -