وزیر اعلیٰ بلوچستان کی وسیم اکرم اور شاہد آفریدی کو کوئٹہ آنے کی دعوت
کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان کے وزیرِاعلیٰ جام کمال خان نے کرکٹ لیجنڈز وسیم اکرم اور شاہد آفریدی کو کوئٹہ آنے کی دعوت دے دی۔گزشتہ روز وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے انضمام الحق اور شعیب اختر کو بھی کوئٹہ آنے کی دعوت دی ہے۔وزیرِاعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہے کہ کرکٹ لیجنڈز کے کوئٹہ کے دورے سے یہاں موجود شائقینِ کرکٹ بہت خوش ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح ہمیں اپنے ہیروز کی میزبانی کرنے کا اعزاز حاصل ہو گا۔
زیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کرکٹ لیجنڈز کو بلوچستان میں کرکٹ اکیڈمی بنانے کی پیشکش کی تھی۔وسیم اکرم کی جانب سے پیش کش قبول کرنے پر وزیرِاعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے اظہارِ مسرت کیا گیا ہے۔