دورہ نیوزی لینڈ، قومی ٹیم کر بڑا جھٹکا، کپتان بابراعظم ٹی 20سیریز سے باہر 

    دورہ نیوزی لینڈ، قومی ٹیم کر بڑا جھٹکا، کپتان بابراعظم ٹی 20سیریز سے باہر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کوئنز ٹاؤن(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ بابراعظم اپنے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہونے کی وجہ سے سیریز سے آؤٹ ہوئے ہیں۔بابراعظم کم از کم 12 روز تک نیٹ پریکٹس نہیں کرسکتے تاہم وہ اس دوران اپنی فزیکل ٹریننگ جاری رکھیں گے۔ اس دوران قومی کرکٹ ٹیم کا میڈیکل پینل   بابراعظم کی انجری کا مسلسل جائزہ لیتا رہے گادوسری جانب پاکستان شاہینز کے اوپنر امام الحق نیوزی لینڈ اے کے خلاف واحد چار روزہ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ امام الحق  اپنے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر گیند لگنے کی وجہ سے میچ سے آؤٹ ہوئے ہیں۔بائیں ہاتھ کے اوپنر کو کوئنز ٹاؤن میں جاری دو روزہ انٹرا اسکواڈ میچ میں بیٹنگ سے قبل نیٹ سیشن میں گیند لگی،  جس کے بعد انہیں ایکسرے کے لیے ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں فریکچر کی تشخیص ہوئی ہے۔امام الحق انجری کے باعث  17دسمبر سینیوزی لینڈ اے کے خلاف  وانگرائے میں شروع ہونے والے واحد چار روزہ میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس نے بابر اعظم کا ان فٹ ہونا مایوس کن قرار دے دیا ہے۔نیوزی لینڈ کے شہر کوئنز ٹاؤن میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ انجریز کسی بھی پروفیشنل اسپورٹس کا حصہ ہیں مصباح الحق نے کہا کہ انہوں نے بابر اعظم سے بات کی ہے،وہ ٹی ٹونٹی سیریز سے آؤٹ ہونے پر بہت افسردہ ہیں کیونکہ وہ مکمل فوکس اورٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے آغاز کے منتظر تھے۔ ہمیں ابھی آگے بہت کرکٹ کھیلنی ہے اور ہم پرامید ہیں کہ وہ جلد فٹ ہوکر دوبار ہ کرکٹ میں واپس آجائیں گے۔