قومی ویمن ٹیم کی نمائندگی باعث فخر سمجھتی ہوں، ماہم طارق

        قومی ویمن ٹیم کی نمائندگی باعث فخر سمجھتی ہوں، ماہم طارق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی ماہم طارق نے کہا کہ کھیل سے جنون کی حد تک لگاؤ ہے اور پاکستان کا پرچم بلند کرنا میرے کھیلنے کا مقصد ہے جس کے لئے میں محنت کا سلسلہ جاری رکھوں گی انہوں نے کہاکہ قومی ٹیم کی جانب سے کھیلنا میر ے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے  مزید کہا کہ جب میں نے کرکٹ شروع کی تو اس وقت ہی عزم کیا تھا کہ ٹیم کے لئے بہترین پرفارمنس میری اولین ترجیح ہوگی ماہم نے کہا کہ پاکستان میں ویمن کرکٹرز کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے اور جس تیزی سے منظر عام پر آرہا ہے اس کی بہت خوشی ہے مستقبل میں کھیلی جانے والی سیریز میں پاکستان کی جانب سے عمدہ کھیل پیش کروں گی جس کیلئے میں بہت زیادہ محنت کررہی ہوں کرکٹر نے کہا کہ کورونا کے بعد کھیلوں کی سر گرمیاں شروع ہونے کی بہت خوشی ہے۔