اسامہ بن لادن کے ترجمان عادل عبدالباری امریکا سے رہائی کے بعد برطانیہ پہنچ گئے
لندن (آئی این پی) القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے ترجمان عادل عبدالباری امریکا سے رہائی کے بعد برطانیہ پہنچ گئے،عدالت نے عادل عبدالباری کو موٹاپے اور دمے کے عارضے میں مبتلا ہو نے کے باعث رہا کیا، عادل عبدالباری کو 1999 میں کینیا اور تنزانیہ میں امریکی سفارت خانوں پر حملوں کی سازش کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے سابق ترجمان عادل عبدالباری کو امریکی حکام نے رہا کردیا ہے، جس کے بعد عادل عبدالباری برطانیہ واپس پہنچ گئے ہیں۔60 سالہ عادل عبدالباری کو نیویارک کی ایک عدالت نے اس لیے رہا کردیا کہ وہ موٹاپے اور دمے کے عارضے میں مبتلا ہیں اور اس وجہ سے ان کو کورونا وائرس کا بھی خطرہ ہے، اکتوبر میں عادل عبدالباری نے 25 سال کی سزا میں سے 21 سال کی سزا مکمل کی جس کے بعد امریکی حکام نے ان کی رہائی کی منظوری دیدی۔ مصر سے تعلق رکھنے والے عادل عبدالباری نے 1997 میں مصر چھوڑ کر برطانیہ میں پناہ لی تھی، تام انہیں 1999 میں برطانوی پولیس نے کینیا اور تنزانیہ میں امریکی سفارت خانوں پر حملوں کی سازش میں معاونت کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا تھا۔
اسامہ ترجمان