مسترد شدہ سیاستدانوں کا ٹولہ عوام دشمنی پر تلا ہوا تھا، شہریار آفریدی
اسلام آباد(آئی این پی) چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے نام پر جمع ہونے والے شرپسند ماضی میں ایک دوسرے کو چور، لٹیرا ہونے پر وطن فروش اور عوام دشمن کہتے رہے۔ گزشتہ روزاسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا کہ نیکٹا تھریٹ الرٹ کے باوجود مسترد شدہ سیاستدانوں کا ٹولہ اپنے سیاسی مفادات کے حصول کیلئے لاہور کے عوام کی زندگیوں سے کھیلنے پر تلا بیٹھاتھا۔شہریار آفریدی نے پی ڈی ایم کی قیادت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے لاہور جلسہ کو مسترد کرکے عوام نے وزیراعظم عمران خان کے تدبر اور بصیرت پر مہر تصدیق ثبت کردی۔
شہریار آفریدی