ایم ٹی آئی ایکٹ کیخلاف 22 وفاقی تنظیموں کا پمز ملازمین کی حمایت کا اعلان 

   ایم ٹی آئی ایکٹ کیخلاف 22 وفاقی تنظیموں کا پمز ملازمین کی حمایت کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (آن لائن) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) میں صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ایم ٹی آئی ایکٹ نافذ کرنے کے خلاف 22  وفاقی ملازمین کی تنظیموں نے پمز ملازمین کی حمایت کا اعلان کردیا۔ پمز ملازمین کی جانب سے صدارتی آرڈیننس کے خلاف 15 روز سے جاری احتجاج میں وفاقی اداروں کی تنظیموں نے مظاہرے میں شرکت کا اعلان کر دیا، صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نافذ کئے جانے والے ایکٹ کے تحت ہر مریض کو صحت کی سہولت حاصل کرنے کیلئے ہر سہولت کی قیمت اد ا کرنا ہو گی، مفت علاج ایک خواب ہی رہے گا،صحت کے سب سے بڑے ہسپتالوں پمز،پولی کلینک اور نرم کو پرائیویٹ کرنے کے خلاف پمز ملازمین پندرہ روز سے سراپا احتجاج ہیں۔ احتجاج میں شدت لانے کیلئے اسلام آباد کی 22تنظیمیں آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن،ٹیچرایسوسی ایشن، نان ٹیچنگ ایسوسی ایشن، پولی کلینک، نرم،تاجر تنظیمیں، وکلاء،علماء ومشائخ اور کئی دوسر ی تنظیمیں اظہاریکجہتی کے لیئے آئیں گی۔
پمز ملازمین

مزید :

علاقائی -