پشاور میں مزید 5نئی احتساب عدالتوں کے قیام کی باقاعدہ منظوری 

  پشاور میں مزید 5نئی احتساب عدالتوں کے قیام کی باقاعدہ منظوری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پشاور(آن لائن)پشاور میں مزید 5نئی احتساب عدالتوں کے قیام کی باقاعدہ منظوری دیدی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پشاور میں نئی پانچ احتساب عدالتیں قائم کی جا رہی ہیں پنجاب میں 9نئی احتساب عدالتیں، اسلام آباد میں 5، کراچی میں 5نئی احتساب عدالتیں قائم ہو نگی۔نئی عدالتوں کا قیام آئندہ نئے سال سے ممکنہ طور پرکردیا جائے گا۔ چاروں صوبوں کے ہائی کورٹ چیف جسٹس نئی احتساب عدالتوں کے لئے ججز مقرر کرینگے جس کے بعد ان ججز کی خدمات وفاق کے سپرد کی جائینگی۔ پشاور میں پہلے سے ہی تین احتساب عدالتیں قائم ہیں اس طرح پشاور میں احتساب عدالتوں کی تعداد 8ہو جائیگی۔
احتساب عدالتیں 

مزید :

علاقائی -