شاہ کوٹ،خاتون کے سسرال جانے پر والدین کابہیمانہ تشدد
شاہ کوٹ(نمائندہ خصوصی)روٹھ کر میکے آنیوالی خاتون کی اسکے خاوند کیساتھ صلح میں کردار ادا کرنے پر پر والدین سیخ پاہوگئے درجنوں ساتھیوں سمیت اپنی رشتہ دار خواتین کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا تیز دھار آلے سے گال پھاڑ ڈالے اور فرار ہوگئے بتایا گیا ہے کہ ملزم محمد حسین کی بیٹی بشری بی بی اپنے خاوند محمد حسن کیساتھ روٹھ کر اپنے7ماہ کے بچے کو لے کر اپنے میکے آئی ہوئی تھی کچھ عرصہ بعد غلطی کا احساس ہوا تو رشتہ دار خواتین کے ذریعے خاوند کیساتھ رابطہ کرکے اسکے ساتھ گھر واپس چلی گئی جس پر بشری بی بی کے والد محمد حسین وغیرہ7سے زائد افراد اپنی رشتہ دار کے گھر دیوار پھلانگ کر داخل ہوگئے اور کوثر بی بی اور شازیہ بی بی کو زبردست تشدد کا نشانہ بنایا جنہیں تشویشناک حالت کے پیش نظر مقامی ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس مصروف تفتیش ہے۔