اوکاڑہ: کار کی رکشہ کو ٹکر، خاتون جاں بحق

  اوکاڑہ: کار کی رکشہ کو ٹکر، خاتون جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اوکاڑہ (نامہ نگار) اوکاڑہ تیز رفتار کار کی رکشہ کوٹکر رکشہ میں سوار خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ رکشہ ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا،بتایا گیاہے کہ اوکاڑہ کی رہائشی خاتون ایک رکشہ میں سوار ہوکر جارہی تھی کہ چک نمبر39Dکے قریب مخالف سمت سے آنے والی ایک تیز رفتارکارنے بے قابو ہوکر رکشہ کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں خاتون نسیم بی بی جاں بحق ہوگئی جب کہ رکشہ ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا، ریسکیو1122نے موقع پر پہنچ کر مرنے والی خاتون اورزخمی رکشہ ڈرائیور کوہسپتال منتقل کردیا پولیس نے حادثہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

مزید :

علاقائی -