حافظ آباد، ملک محمد وزیر اعوان کے ڈیرہ کے قریب سے نعش برآمد
حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حافظ آباد میں پیپلز پارٹی کے سابق ایم۔پی۔اے ملک محمد وزیر اعوان کے ڈیرہ کے قریب سے نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے۔ پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کردی تاحال نعش کی شناخت نہ ہوسکی ہے۔