پی ڈی ایم جلسہ، ڈیوٹی پر موجود سکیورٹی اہلکاروں کو کھانا فراہم کیاگیا
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس پی ڈی ایم جلسہ مینار پاکستان سی سی پی او لاہور عمر شیخ اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کی ہدایت پر سیکیورٹی پر معمور اہلکاروں کو کھانا فراہم کیا گیا تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی ہدایت پرپی ڈی ایم جلسہ مینار پاکستان کے حوالے سے سکیورٹی پر مامور اہلکاران کیلئے کھانا فراہم کیا گیا پولیس ذرائع کے مطابق ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفر کی زیر نگرانی اسپیشل ڈیوٹی پر مامور اہلکاران کو کھانا بھجوایا گیا، کھانا پولیس لائنز سے اسپیشل ڈیوٹی پر تعینات تقریباً 4 ہزار 3 سو سے زائد جوانوں کیلئے بھجوایا گیا ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفر کا کہناتھا کہ پیکنگ اور ترسیل کے دوران حفظانِ صحت اور حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کیا گیا. کھانا پنجاب کانسٹیبلری، پولیس لائنز، ایلیٹ فورس، اینٹی رائٹ فورس اور تھانہ جات اورجلسہ گاہ اور دیگر ڈیوٹی پوائنٹس پر کھانا تقسیم کیا گیا جمیل ظفر کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس شہر کے امن و امان کو برقرار کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، محکمہ پولیس کورونا وائرس اور موسمی سختیوں کے باوجود جانفشانی سے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔