مریدکے، سٹی پولیس نے2ملزمان  کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا، مقدمہ درج 

  مریدکے، سٹی پولیس نے2ملزمان  کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا، مقدمہ درج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان) مریدکے سٹی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اعلیٰ کوالٹی کی منشیات اعلیٰ کوالٹی کی برآمد کر لی۔ ڈی پی او شیخوپورہ غلام مبشر میکن کی ہدایت پر ایس ایچ او سٹی مریدکے ولی حسن پاشا نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ جی ٹی روڈ کی آبادی ہدو کے میں چھاپہ مار کر دو منشیات فروشوں احمد علی عرف بلا پٹھان اور طارق کو حراست میں لے کر ان کے قبضہ سے چرس اور اسلحہ برآمدکرکے  مقدمہ درج کر لیا۔
 ایس ایچ او ولی حسن پاشا کے مطابق ملزمان علاقہ غیر سے منشیات لا کر فروخت کرتے تھے پولیس نے منشیات سپلائی کرنے والے سمگلروں کے کوائف بھی حاصل کر لیے ہیں۔ ڈی پی او شیخوپورہ غلام مبشر میکن نے منشیات پکڑنے پر ایس ایچ او سٹی مریدکے ولی حسن پاشا اور دیگر عملے کو تعریف اسناد اور انعامات دینے کا اعلان کیا علاوہ ازیں سٹی مریدکے پولیس نے سنگین مقدمات میں ملوث مفرور 5اشتہاری ملزموں کو گرفتار کر لیا جو مختلف مقدمات میں ملوث تھے۔

مزید :

علاقائی -