اوکاڑہ: بارات والی کار کو حادثہ، دولہاجاں بحق ، دلہن سمیت 4افرا د زخمی
اوکاڑہ، بصیر پور (نامہ نگاران، بیورو رپورٹ)بارات والی کار تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والی کارسے ٹکرا گئی، دولہا موقع پر جاں بحق، دلہن سمیت دو خواتین، ایک بچے اور ڈرائیور شدید زخمی، زخمیوں کو ہسپتال میں پہنچا دیا گیا، شادی والا گھرماتم کدہ بن گیا۔تفصیلات کے مطابق چورستہ میانخاں کے رہائشی محمدامین گجر کے بیٹے غلام مصطفی گجر کی بارات منچن آباد سے دلہن بیاہ کر گھر واپس آ رہی تھی کہ اپنے گاؤں کے قریب ہی دولہا اور دلہن والی کار مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتارکار سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں دولہا غلام مصطفی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دلہن سمیت 2خواتین، ایک بچہ اور کار ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورریسکیو1122کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا۔ حادثے کی اطلاع خوشیوں سے بھرا گھر ماتم کدہ میں تبدیل ہو گیا والدین اوربہنیں ہوش وحواس کھوبیٹھے اورپورے علاقہ کی فضاء سوگوارہوگئی۔متوفی کو نمازجنازہ کے بعدمقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔
دولہا جاں بحق