عائزہ خان نے انسٹاگرام پر مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم کردئیے

   عائزہ خان نے انسٹاگرام پر مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم کردئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر)پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ عائزہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے پاکستان کی صفِ اوّل اداکارہ ماہرہ خان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔اداکارہ عائزہ خان کے فوٹو اینڈویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 7 ملین یعنی 70 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں جو کہ ماہرہ خان سے 4 لاکھ زیادہ ہیں۔عائزہ خان یہ سنگ میل عبور کرنے کے بعد انسٹاگرام پر ایمن خان کے بعد دوسری مقبول ترین اداکارہ بن گئی ہیں جبکہ ایمن خان کے انسٹاگرام فالوورز کی بات کی جائے تو اِس وقت اْنہیں انسٹاگرام پر 7.3 ملین یعنی 73 لاکھ صارفین نے فالو کیا ہوا ہے یعنی عائزہ خان اِس دوڑ میں ایمن سے صرف 3 لاکھ فالوورز پیچھے ہیں۔
دوسری جانب ہر دلعزیز اور خوبرو اداکارہ اقراء عزیز نے بھی انسٹاگرام 5 ملین سے زائد فالوورز کا سنگ میل عبور کرلیا ہے، اقراء عزیز کے انسٹاگرام پر 51 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں۔

مزید :

کلچر -