ڈرامے ”قیامت“ میں کیرئیر کا بہترین کردار ہے، احسن خان

ڈرامے ”قیامت“ میں کیرئیر کا بہترین کردار ہے، احسن خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار احسن خان اب نئے ڈرامے ”قیامت“میں باصلاحیت اداکارہ امرخان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ ڈرامے میں نامور اداکارہ نیلم منیر، ہارون، شبیر جان اور صبا فیصل بھی اہم کرداروں میں دکھائی دیں گے۔سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے اس ڈرامے کو اسد قریشی اور عبداللہ کادوانی نے پروڈیوس کیا ہے، ہدایات علی فیضان نے دی ہیں جبکہ ثروت نذیر نے اسے تحریر کیا ہے۔ڈرامہ ”قیامت“ میں احسن خان ایک زبردست کردار میں نظر آئیں گے، ناظرین کو ڈرامے کا بے چینی سے انتظار ہے۔اداکار احسن خان کا کہنا ہے کہ میرے مداح مجھے ”قیامت“ میں مختلف کردار میں دیکھیں گے۔ میرے ساتھ اداکارہ امر خان اور نیلم منیر نے بھی دل چسپ رول نبھایا ہے۔اس ڈرامے کی کہانی کوئی سادہ سی محبت کی نہیں ہے، بلکہ اس ڈرامے میں میرے کردار کے قدرِ منفی اور مختلف پہلو بھی سامنے آئیں گے۔ ڈرامے کا سکرپٹ سماجی ناہمواریوں اور رشتوں اور جذبات سے بھرپور ہے۔”قیامت“ ڈرامے میں خواتین کے مختلف مسائل کو خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا ہے۔ اس ڈرامے میں خواتین پر ہونے والے ظلم کی عکاسی عمدہ انداز میں کی گئی ہے اور یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ کس طرح بچے، والدین کی تربیت میں کی جانے والی کوتاہیوں اور غلطیوں کا اثر لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے ناظرین ”قیامت“ کو پسندیدگی کی سند سے نوازیں گے اور یہ ڈرامہ بھی ”شاہ رخ کی سالیاں“ اور ”بندھے اک ڈور سے“ کی طرح مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرے گا۔

مزید :

کلچر -