رہنما جماعت اسلامی علی سعید کی جانب سے لیاقت بلوچ کے اعزاز میں ناشتے کااہتمام
لاہور (جنرل رپورٹر‘ نمائندہ خصوصی)اقبال ٹاؤن میں جماعت اسلامی کے رہنما علی سعید کی جانب سے نائب امیر لیاقت بلوچ کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں نائب امیر لیاقت بلوچ، ذکر اللہ مجاہد، احمد سلمان بلوچ، بشیر بٹ، عبدالعزیز عابد نے شرکت کی۔ ناشتے سے قبل لیاقت بلوچ نے مقامی بیکری کا بھی افتتاح کیا۔