مخالفین کی منفی سیاست نے ملک کی تعمیر و ترقی کو نقصان پہنچایا: سعید الحسن شاہ
لاہور(فلم رپورٹر)وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں ہونے والے ترقیاتی منصوبے تیز رفتاری اور نتائج کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہیں جن کی تقلید اب دوسرے صوبے بھی کررہے ہیں موجود ہ حکومت کی کارکردگی کا ہر سطح پر اعتراف کیاجارہاہے بے جا تنقید کرنے والوں کو بھی عقل کے ناخن لے کراب عالمی رپورٹوں پر غور کرنا چاہیے۔ مخالفین کی منفی سیاست نے ہمیشہ ملک کی تعمیر و ترقی کو نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں صنعتوں کا جال بچھا یا جا رہا ہے۔ حکومت بجلی کی پیدا وار میں اضافہ کے لئے مختلف منصوبوں پر تیزی سے عمل پیرا ہے۔ حکومت نے سڑکوں کا جال بچھا کر دیہاتوں کو منڈیوں اور شہروں سے منسلک کر رہی ہے۔صوبے کے تمام ہسپتالوں کو جدید بنا یا جا رہا ہے۔ لاہور میں اپوزیشن جماعتوں کے جلسے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہے کہ کرپٹ اپوزیشن 2018ء کی شکست کا بدلہ عوام کی زندگیوں سے کھیل کر لینا چاہتی ہے۔ اپوزیشن کی ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں منتخب حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی -جلسے، ریلیوں کی طرح پی ڈی ایم کے استعفوں کا ڈرامہ بھی ناکام ہوگا۔
انہو ں نے کہاکہ اقتدار کی ہوس میں اپوزیشن کورونا کی شدت کا بھی احساس نہیں کررہی۔ پی ڈی ایم سیاسی مفاد کیلئے عوام کی زندگیوں کو داؤ پر لگا رہی ہے جس کا خمیازہ ان کو بھگتنا پڑے گا۔