صدر وویمن چیمبر آف کامرس ڈاکٹر شہلا اکرم کی سالگرہ کی تقریب

  صدر وویمن چیمبر آف کامرس ڈاکٹر شہلا اکرم کی سالگرہ کی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) ممبر چیمبر آف کامرس نازیہ وسیم کی جانب سے صدروویمن چیمبر آف کامرس ڈاکٹرشہلااکرم کی سالگرہ کی تقریب کا اہتمام مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔ سالگرہ کی تقریب میں ممبر وویمن چیمبر آف کامرس فائزہ نبیل،فائزہ امجد، سحر طارق، عائشہ ناصر، انعم، لبنیٰ بیات،قیصرہ شیخ، زرتاشیہ عمر،شازیہ بخاری نے شرکت کی۔اس موقع پر صدروویمن چیمبر آف کامرس ڈاکٹرشہلا اکرم نے کہا کہ میں سب کی مشکور ہوں جنہوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔ خاص طور پر نازیہ وسیم کی شکر گزار ہوں جنہوں نے اس تقریب کا اہتمام کیا۔ نازیہ وسیم نے کہا کہ اس نفسانفسی کے دور آپس میں بہترین تعلقات قائم کرنے کیلئے ایسی تقریبات کا اہتمام انتہائی ضروری ہے۔