قرآن مجید ہر اعتبار سے فائدہ اور نفع کا ذریعہ ہے،ڈاکٹر راغب حسین نعیمی

قرآن مجید ہر اعتبار سے فائدہ اور نفع کا ذریعہ ہے،ڈاکٹر راغب حسین نعیمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ قرآن کریم پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ اور ہدایت کا سرچشمہ ہے۔قرآن مجید ہر اعتبار سے انسانوں کے فائدہ اور نفع کا ذریعہ ہے۔ن خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز  ٹا ؤن شپ میں عظمت قرآ ن کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مز یدکہاکہ قرآن کو جو لوگ مظبوطی سے تھام لیتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ان کو بلند کر دیتا ہے۔ وہ دنیا میں بھی عزت حاصل کرتا ہے اور آخرت میں جنت میں داخل ہو گا۔ہمارے عروج و بلندی کے لیے اگر کوئی زینہ ہے تو قرآن ہے، ہماری قسمت اسی کتاب کے ساتھ وابستہ ہے۔