چوروں کا ٹولہ پی ڈی ایم کی چھتری تلے جمع ہو چکا،حاجی محمد فیاض
لاہور(پ ر)تحریک انصاف گلبرگ ٹاؤن کے صدر حاجی محمد فیاض نے کہاکہ تمام چوروں کا ٹولہ مولوی فضل الرحمان کی قیادت میں پی ڈی ایم کی چھتری تلے جمع ہو چکا ہے، مولوی فضل الرحمان، مریم صفدر اور بلاول زرداری ڈھونگ اور جھوٹی سیاست سے باز آجائے، پی ڈی ایم ٹولے کی سیاہ کرتوتوں کی اصلیت سے اچھی طرح واقف ہے، انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے بھی قسم کھا رکھی ہے کہ ملک کودونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے ڈاکوؤں اورلٹیروں کو کسی صورت بھی این آر او نہیں دیں گے، یتیم اور لاوارث ٹولے کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی۔
، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درباری اور مداری صبح و شام بے شرمی اور ڈھٹائی سے جھوٹ بولتے تھکتے نہیں، شریف اور زرداری خاندان نے ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹا، جہاں بھی اپوزیشن نے قانون کو ہاتھ میں لیا قانون حرکت میں آئے گا۔