چیلنج کرتاہوں اپوزیشن کبھی استعفےٰ نہیں دے گی،اعجاز چودھری

 چیلنج کرتاہوں اپوزیشن کبھی استعفےٰ نہیں دے گی،اعجاز چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے اپنے حلقہ این اے 133سے آئے ہوئے کارکنوں اور رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں چیلنج کرتاہوں کہ اپوزیشن کبھی استعفےٰ نہیں دے گی۔ 31 دسمبر بھی گزری جائے وزیراعظم عمران خان ہی رہیں گے ااور اپوزیشن پرانی تنخواہ پر کام جاری رکھے گی، این آر او متلاشی پی ڈی ایم قیادت کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، لاہور کی عوام نے پی ڈی ایم کے مینارپاکستان جلسے میں شرکت نہ کر کے ان کے منہ پر زور دار طمانچہ مارا ہے، پی ڈ ی ایم کو ہر محاذپر ناکامی اور شرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا، پی ٹی آئی کی حکومت کو عوام نے پانچ سال مینڈیٹ دیا ہے،انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کا وزیراعظم کے استعفےٰ کامطالبہ غیر آئینی ہے، پی ٹی آئی کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، پی ڈی ایم کا لوٹ مار، کرپشن اور ملک دشمن بیانیہ اپنی موت آپ مر چکاہے، حکومت کو گرانے کا خواب ایک دیوانے کا خواب ہے جو کبھی پورانہیں ہوگا۔
، پی ڈی ایم میں تھوڑی سی بھی غیرت باقی ہے توجلسوں کی ناکامی کے بعد چلوبھرپانی میں ڈوب مریں، اعجازاحمدچوہدری کا مزید کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان دن رات عوام کی خدمت کرنے میں مصروف ہیں، ترقی کرتا ملک اپوزیشن کو ہضم نہیں ہورہا، پی ڈی ایم ملک وقوم ترقی کی خوشحالی میں روڑے اٹکارہی ہے، اس موقع پر ملک فضل حسین، عدنان چوہدری، عارف بلوچ، میاں ثاقف، آفتاب افگن، چوہدری صفدر، علاؤالدین سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔